LOADING

Type to search

کورونا وبا کے دوران محفوظ طریقے سے عمرہ کیسے ادا کیا جائے؟

Share

کیا آپ جانتے ہیں کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے سعودی حکومت کی ان کوششوں کی ستائش کی ہے جو اس نے اس سال اپنے باشندوں کو کورونا کے پھیلاؤ سے بچانے اور ان کے لئے محفوظ طریقےسے حج کو یقینی بنانے کے لئے کی ہے؟ احیاطی تدابیر اور سماجی دوری بنائے رکھنے پر سختی سے عمل اور حاجیوں کی محدود تعداد نے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کی کہ حجاج کرام محفوظ طریقے سے حج کے تمام ارکان ادا کر سکیں۔ چنانچہ اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے اور 10،000 حجاج کرام میں سے کوئی ایک بھی کورونا پوزیٹیو نہیں ہوئے۔ یقینا یہ سعودی حکومت کی شاندار کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

سعودی حکومت نے بیرون مملکت عازمین کو کچھ ہدایات کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایسے میں ہم ان تمام لوگوں کے لئے جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں اور عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں ایک مختصر گائیڈ لائن پیش کر رہے ہیں جس پر عمل کرکے وہ عمرہ کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کیسے روکا جائے؟

عالمی سطح پر اب تک یہی مانا جا رہا ہے کہ صحیح احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کووڈ -19 کے مثبت کیسیز کی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر تجویز کی ہے:

  • اندرونی مقامات پر بھیڑ لگانے سے بچیں، اور بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔
  • اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔
  • اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کریں  کیونکہ انفیکشن آپ کے ہاتھوں سے ناک یا منہ کے راستے جسم میں آسانی سے پھیل سکتا ہے۔
  • کھانستے یا چھینکتے وقت اپنے منہ اور ناک کو ٹشو پیپر یا کہنیوں کی مدد سے ڈھکنے کی کوشش کریں۔
  • سرجیکل ماسک کا استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے وقفے وقفے سے تبدیل کرتے رہیں۔
  • کووڈ 19 کے مشتبہ یا تصدیق شدہ مریضوں سے کم از کم 1 میٹر کا فاصلہ رکھیں.

اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کورونا پازیٹیو ہیں تو آپ کیا کریں گے؟

آپ یا آپ کے خاندان کا کوئی بھی فرد یا عام حاجی عمرہ ادا کرنے کے دوران کووڈ کی علامت جیسے کھانسی، سانس لینے میں دشواری، بخار اور تھکاوٹ وغیرہ  کا سامنا کر رہے ہوں تو آپ کو درج ذیل اقدامات پر عمل کرنا چاہیئے:

  • کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرجیکل ماسک پہننا یقینی بنائیں۔
  • فوراً 937 پر کال کریں، یہ سعودی وزارت صحت کا ٹول فری نمبر ہے۔
  • کوشش کریں کہ جتنا جلد ہو سکے اپنے قریبی ہسپتال جائیں اور کووڈ جانچ کے ساتھ مناسب علاج کروائیں۔

کورونا کے متعلق پہلے سے معلومات رکھنا ضروری ہے

انفیکشن  کیسے پھیلتا ہے، اس کی کیا علامات ہیں اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے، یہ اور اس طرح کی دیگر چیزوں سے واقفیت رکھنا ضروری ہے تاکہ عمرہ ادا کرنے اور زیارت کرنے کے دوران آپ اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

سعودی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قابل قدر کوشش کررہی ہے اور صحت سے جڑی دنیا کی بڑی تنظیموں سے تعریفیں بھی بٹور رہی ہیں۔ حکومت نے اس سلسلے میں جو بھی اقدامات کیے ہیں اس میں سے مندرجہ ذیل قابل ذکر ہیں:

مملکت کے اندر بیرون ممالک کے لوگوں کے سفر پر پابندی عائد کرنا، سماجی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل کو نافذ کرنا، اعلی قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنا اور بیماری سے حفاظت کے آلات مہیا کرنا وغیرہ۔ حکومت کی اس کوشش کو کامیاب بنانے میں عازمین کا رول بھی بہت اہم ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

یہ تو ہمیں معلوم ہی ہے کہ کورونا سے متاثر جب کوئی مریض کھانستا ہے یا چھینکتا ہے تو اس کی ناک کے ذریعہ چھوٹے چھوٹے قطرے باہر آتے ہیں جس میں انفیکشن پھیلانے کی قوت زیادہ ہوتی ہے۔ کبھی کبھی یہ قطرے ہوا میں تحلیل ہوجاتے ہیں اور جب ہم سانس لیتے ہیں تو ناک یا منھ کے ذریعہ وائرس ہمارے پھیپھڑوں تک پھیل جاتا ہے۔

جاننے لائق بات یہ بھی ہے کہ ہم صرف متاثر افراد کے ساتھ براہ راست رابطے میں آنے سے ہی بیمار نہیں پڑتے ہیں بلکہ اگر ہم کسی آلودہ سطح کو چھولیں اور پھر ہاتھ کو دھوئے بنا ناک یا منھ تک لے جائیں تو ہم انفیکشن کے شکار ہوسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ہم وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیا کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا، بھیڑ بھاڑ والی جکہوں میں جانے سے گریز کرنا اور کورونا کی علامت ظاہر ہونے پر علاج کے لئے جلد جانا، یہ سب وہ طریقے ہیں جن پر عمل کرکے محفوظ طریقہ سے عمرہ اور زیات کیا جاسکتا ہے۔

عازمین کو محفوظ عمرہ فراہم کرنے کے لئے حکومت نے عالمی سطح کے ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اعتمرنا ایپلی کیشن۔ مزید جانکاری کے مکمل مضمون پڑھیں۔

اعتمرنا ایپ کے بارے میں وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Up