عمرہ کی خدمات فراہم کرنے کے میدان میں عمرہ می ایک نمایاں نام ہے۔ عمرہ مارکیٹ میں عمرہ می کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے اور اس کی مختلف خصوصیات سے لوگوں کو متعارف کرانے کے لئے اس نے اپنے ماہرین سے گفتگو کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ پردہ کے پیچھے انتھک محنت کرکے عمرہ می کو نئی اونچائیوں تک پہونچانے والے ہیروز کو وہ اور قریب سے جان سکے اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکے۔ عمرہ می کی ٹیم نے مزید یہ واضح کیا کہ وہ ماہرین کے ساتھ گفتگو کے اس سلسلے میں ان کے آئندہ کے منصوبوں کے متعلق جاننے کی کوشش کرے گی۔
ماہرین کے ساتھ گفتگو کے اس سریز میں، اس ہفتے ٹیم نے منویندر ناہا رائے – نائب صدر، فلائٹ برائے ٹریوزی گروپ – سے ملاقات کی- منویندر رائے تمام سپلائرس سے بزنس تعلقات قائم کرنے اور اسٹریٹجک شراکت داری نبھانے کا کام سنبھالتے ہیں۔ اس کے علاوہ فلائٹ اور ہوٹل سیکشن کے فعال سربراہ ہیں۔ ٹیم نے ان سے عمرہ می کے پلیٹ فارم میں تازہ ترین اضافے اور ایکسپو 2020 میں شرکت کے متعلق تفصیل سے جاننے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی فلائٹ اور ہوٹل سیکشن کی کارکردگی کو اور بہترین بنانے کے سلسلے میں کچھ اندرونی تجاویز حاصل کرنے کوشش کی۔
منویندر رائے کو ای-کامرس اور ڈیجیٹل بزنس کے میدان میں 20 سال کا قیمتی تجربہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہیں تکنیک سے سہولیات فراہم کرنے اور بزنس ماڈل کو صارفین کے اعتبار سے تیار کرنے کی گہری سمجھ ہے۔ وہ مختلف طرح کے ٹیموں کے منتظم بھی رہے ہیں۔ مارکیٹ میں ایجنسیوں کی مدد سے پروجیکٹس کو چلانے اور اس کو تکمیل تک پہونچانے کا تجربہ بھی انہیں حاصل ہے۔
مجھے ‘ماہرین سے گفتگو’ کے سریز میں گفتگو کرنے کے لئے موقع فراہم کرنے کے لئے آپ کا بے حد شکریہ۔ عمرہ می میرے لئے میرے گھر جیسا ہے۔ ہم نے شروع سے ہی اسے ایک کامیاب برانڈ بنانے کی انتھک کوشش کی ہے جسے صارفین اور ہمارے شراکت دار اب تسلیم بھی کرتے ہیں۔
میں نے 2017 میں بطور بزنس ہیڈ اور پروڈکٹ اونر، عمرہ می کے ہیڈ کوارٹر، دبئی میں کام کرنا شروع کیا۔ شروع میں، مجھے پروڈکٹس کے لئے ویژن بنانے اور اس کو صارفین کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اس راستے میں مجھے چلینجیز سے گزرنا پڑا۔ میں یہ کہ سکتا ہوں کہ اس ذمہ داری کو نبھانا آسان نہیں تھا، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مشکلوں سے گزر کر ہی صارفین اور شراکت داروں کا اعتماد جیتا جا سکتا تھا۔
اب ہماری شراکت بڑے بڑے ایئرلائنز اور ہوٹلوں سے ہے، وہ اس موقع کی تلاش میں رہتے ہیں کہ وہ ہم سے اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کریں کیونکہ انہیں ہماری صلاحیتوں پر اعتماد ہوگیا ہے اور ہم نے ہر مرتبہ وقت پر بہترین نتائج دینے کی کامیاب کوشش کی ہے۔
سب سے بڑا چیلینج جس کا میں نے عمرہ می اور ہولیڈای می کے ساتھ کام کرنے کے دوران سامنا کیا وہ ہے محدود وسائل کا ہونا، یہ چیلینج لگ بھگ ہر اسٹارٹ اپ کے ساتھ لگا رہتا ہے۔ تاہم، ہمارے سامنے ہمیشہ یہ وژن رہا کہ ہمیں عمرہ می اور ہولیڈای می کو نہ صرف ایک بہترین ٹیکنالوجی کا پلیٹ فارم بنانا ہے بلکہ اسے ایسے اسٹیج تک لے جانا ہے کہ اس سے دنیا بھر میں موجود عمرہ فیلڈ کے لوکل ایجنٹس آسانی سے فائدہ اٹھا سکیں اور ان کے لئے یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر معاون و مددگار ہو جائے۔
محدود وسائل کے چیلینج کے باوجود ہم اپنے وژن کو پانے میں بہت حد تک کامیاب ہوگئے اور یہ امید بھی کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہم اور مستحکم ہوں گے، وسائل بھی زیادہ ہوں گے اور انتظامی امور مزید بہتر طریقے سے انجام پائیں گے۔
عمرہ ایجنٹس اور سپلائرز فلائٹ کی بکنگس کے دوران جن چیلینجیز کا سامنا کرتے ہیں، فلائٹ مارکیٹ پلیس اس کا ایک انوکھا حل ہے۔ اس نئے فیچر کی مدد سے فلائٹ بکنگس کا پورا عمل آٹومیٹ ہوجاتا ہے۔ پرانے طرز پر فلائٹ بکنگس کے عمل میں وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ وسائل لگ جاتے ہیں۔ فلائٹ مارکیٹ پلیس کی مدد سے ایجنٹس اور سپلائرز گروپ بکنگس آسانی سے اور کم وقت میں کرسکیں گے، نتیجے کے طور پر انہیں بہتر قیمت حاصل ہوسکے گا۔
مارکیٹ پلیس FIT اور گروپ بکنگس کے لئے تیار کیا گیا ہے، اس کا استعمال ایجنٹس بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے ذریعہ عالمی سطح پر قیمتوں کا موازنہ کیا جاسکتا ہے، خریدنے والے اور بیچنے والے سب اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، خریدنے والوں کو متعدد ویب سائٹس پر جاکر ہر اکاؤنٹ سے قیمت معلوم کرکے بہترین قیمت کے لئے کوشش نہیں کرنا نہیں پڑے گا بلکہ وہ فلائٹ مارکیٹ پلیس کی مدد سے ایک ہی اکاؤنٹ سے تمام قیمتوں کا موازنہ کرکے بہترین قیمت حاصل کرسکیں گے۔
جیسا کہ ہم ہمیشہ کرتے ہیں 🙂 فلائٹ مارکیٹ پلیس سے فلائٹ بکنگ فیلڈ میں آسانی تو آئے گی ہی، ساتھ ہی یہ پلیٹ فارم خریدنے والوں کو قیمت کی ادائیگی کے لئے متعدد اختیارات دے گا جیسے کریڈٹ لائن، ٹاپ اپ بلکہ وہ ادائیگی کے لئے ان اختیارات کا استعمال کر پائیں گے جو ان کے علاقے میں رائج ہوں گے۔ ہمارا یہ پروڈکٹ تمام مارکیٹ میں آنے والا ہے اور ہم ‘کراس بارڈر قیمت کی ادائیگی’ کو نہایت ہی آسان بنانے والےہیں جس سے دنیا بھر کے ایجینٹس مستفید ہو سکیں گے۔
ایکسپو 2020 دبئی میں ہم ایک الگ قسم کے آن لائن پیکیج کو عمرہ می کی طرف سے متعارف کرانے والے ہیں
اس پیکیج میں مختلف ایئرلائنز سے قیمتوں کا موازنہ کرکے بہترین قیمت فراہم کیا جائےگا، اسی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا ویزا، ٹریول انشورنس اور ایکسپو ٹکٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ ہم اپنے اس پیکیج میں متحدہ عرب امارات کے لئے ویزا کے درخواست کے عمل کو بھی آٹومیٹ کر رہے ہیں۔ ایجینٹس کو صرف مسافروں کے پاسپورٹ کی کاپی اپ لوڈ کرنا ہوگا اس کے بعد ہمارا روبوٹک حل مطلوبہ معلومات حاصل کرکے ویزا فارم بنادے گا جسے ایک کلک کے ذریعہ جمع کرایا جاسکتا ہے۔
ہمارا ارادہ ہے کہ ہم بہت جلد یہ فیچر صارفین کے استعمال کے لئے ویب سائٹ پر فراہم کردیں گے۔