عمرہ سروس فراہم کرنے والوں اور دنیا بھر کے عمرہ ایجنٹوں کے درمیان مزید مثبت تعلقات کو بحال کرنے اور معاملات کو واضح کرنے کے لئے ‘جنت فردوس برائے حج و عمرہ’ نے زوم پر پہلا ورچوئل ویبینار منعقد کرنے کا اہتمام کیا جس میں اس میدان کے ماہرین اور اہم عہدوں پر فائز لوگوں نے پچھلے سال کی اپنی کامیابیوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس سیکٹر کو نئی کامیابیوں تک لے جانے کے سمت میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرنے کا وعدہ کیا۔
عمرہ می کو اس ویبینار میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہمارے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد بن محفوظ نے عمرہ می کے بزنس ماڈل، انعامات اور مستند میڈیا سے حاصل شدہ کوریج کے متعلق اپنی بات رکھی اور واضح کیا کہ ہم اپنے صارفین کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے عمرہ می کے کسٹمر سروس ٹیم کا ذکر کیا اور اس ٹیم کی بہترین خدمات کو سراہا، ساتھ ہی انہوں نے ہمارے بلاگ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کا بھی تذکرہ کیا۔
عمرہ می اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ آپ کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ آپ آسانی کے ساتھ صرف چند منٹ میں عمرہ کی تمام بکنگس کرلیں۔ b2b.umrahme.com پر لاگ ان کرکے بکنگ شروع کردیں۔
عمرہ ویبینار میں جناب محمد بن محفوظ کو اپنی بات رکھتے ہوئے اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں
عمرہ ویبینار کے منتظم ‘جنت فردوس برائے حج و عمرہ’ اور اعلی عہدیدار مقررین کے خصوصی شکریہ کے ساتھ جنہوں نے اس ویبینار کا کامیاب ہونا ممکن بنایا۔
مکمل ویبینار دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔