عمرہ می کے ساتھ عمرہ خدمات فراہم کرنے والے شراکت دار اس کی کامیابی کے لئے ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اسی لئے ہماری یہ کوشش رہتی ہے کہ ہم شراکت داروں سے بات چیت کریں، ان کی کامیابی کی کہانیاں سنیں اور انہوں نے عمرہ خدمات فراہم کرنے میں ایک لمبا عرصہ گزار کر جو تجربات حاصل کیا ہے اس سے ہم سیکھیں۔
اسی سلسلے کو بڑھاتے ہوئے ہم نے "البیان برائے حج و عمرہ” کمپنی سے خاص گفتگو کی۔ ہم نے گفتگو کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیسے اتنے لمبے عرصے تک البیان نے عازمین حج و عمرہ کی خدمت کی اور ان کا بھروسہ جیتے رکھا۔
عمرہ می کے ٹیم کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ان کو البیان کے جنرل منیجر جناب ایمن موسی سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران ٹیم نے ان کے تجربات سے سیکھنے، قیمتی معلومات حاصل کرنے اور کامیابی کے متعلق گفتگو کرنے کی کوشش کی۔ البیان متحدہ عرب امارات کے شارجہ شہر میں واقع ہے۔
البیان کو لائسنس 2002 میں جاری کردیا گیا تھا تاہم خدمات برائے حج و عمرہ کے میدان میں ہم 2006 سے کام کررہے ہیں۔ ہم نے آغاز نقل و حمل اور ہوٹلوں کی خدمات پیش کرنے سے کیا۔ اس کے بعد سرمایہ کاروں نے یہ فیصلہ کیا کہ کمپنی کی آفس متحدہ عرب امارات میں ہونی چاہیے۔ میں پہلا ایسا آدمی تھا جس پر سرمایہ کاروں نے بھروسہ جتایا اور 2009 میں میرا انتخاب جنرل منیجر کے پوسٹ کے لئے ہوا۔ دوسال بعد میں بھی اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے لگا۔
البیان پہلی ایسی کمپنی ہے جس نے مینا ٹاورس تک کا ٹور آرگنائز کیا۔ متحدہ عرب امارات کے شمالی حصہ میں البیان ہی واحد ایسی کمپنی ہے جسے انفرادی اور اجتماعی عمرہ کے خدمات فراہم کرنے میں مہارت حاصل ہے۔
صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ عمرہ کے شعبہ میں کام کرنے والے ہر شخص کو بھاڑی نقصان اٹھانا پڑا۔ البتہ ہمارے صارفین کا ہم پر جو اعتماد ہے اور مارکیٹ میں جو ہماری ساکھ ہے اس کے ذریعہ ہمیں اس بحران سے نکلنے میں کافی مدد ملی۔ ہم نے حج اورعمرہ کے خدمات کے ساتھ ساتھ سفر کے خدمات کو بھی ضم کردیا جس سے ہم ایک قسم کے توازن کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو پائے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران مصر سے تعلق رکھنے والے جو لوگ امارات میں پھنس گئے تھے ان سب کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ ان کے شہر تک پہونچانے کا کام کیا۔
اسی طرح ہم نے مصر کے ان لوگوں کی بھی مدد کی جو کویت واپس کام پر جانا چاہتے تھے۔ انہیں امارات کے راستے کویت تک لے جانے کا کام کیا۔
ابھی پہلے کی طرح عازمین کی تعداد نہیں ہو پارہی ہے، ہاں البتہ سعودی حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لانے کے لئے کی جانے والی انتھک کوششیں قابل ستائش ہے۔ سعودی حکومت نے واقعتا لوگوں کی زندگی اور اس کی بقا کے لئے حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دی۔
عازمین کی تعداد ہی ہمای کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔
ہم نے آغاز کے ابتدائی سالوں میں ہر سیزن 200 سے لیکر 300 ویزے جاری کیا اور صرف 5 سالوں میں یہ نمبر 2500 سے 3000 کو پہونچ گیا۔ ہماری کامیابی بہت سے عوامل پر مبنی ہے لیکن ان میں سے سب سے اہم ہوٹلوں اور فلائٹ کی خدمات فراہم کرنے والے ہمارے شراکت دار ہیں۔ ان کے ساتھ طے کئے گئے معاملے بالکل شیڈول کے مطابق ہی انجام پاتے ہیں۔
ہم عازمین کے لئے عمدہ اور راحت بخش عمرہ اور حج پیکیجیز فراہم کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور اللہ کے مہمانوں کی چھوٹی چھوٹی سے ضرورت کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم ہفتہ واری پیکیج بھی فراہم کرتے ہیں خواہ اس میں پیکیج میں سفر فلائٹ کے ذریعہ ہو یا بس وغیرہ کے ذریعہ۔ وبا کے سال سے قبل ہم نے جتنے عازمین کو خدمات فراہم کی ان کی تعداد 4500 سے زیادہ کو پہونچ چکی تھی۔
ہمارے کاروبار کا شمار ان کاروباروں میں سے ہوتا ہے جسے برقرار رکھنا اور اس میں کامیاب ہونا مشکل امر ہے۔ در اصل صارفین کو ہم کوئی پروڈکٹ نہیں دیتے ہیں بلکہ ہم خدمات فراہم کرتے ہیں جس کے کامیاب ہونے کا پورا دارومدار صارفین کے فیڈبیک پر ہوتا ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ عازمین کو سفر پر روانہ ہونے سے پہلے چھوٹی سے چھوٹی معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ہمارا رشتہ ان کے ساتھ مضبوط ہو اور ہمارے کام کرنے کا طریقہ صاف و شفاف ہو۔
عازمین جو ہماری خدمات لیتیے ہیں ہماری توجہ کے مرکز ہیں اور ان کو اطمینان بخش خدمات فراہم کرنا ہی ہماری اولین ترجیح اور خواہش ہونی چاہیے۔ عازمین سعودی عرب پہونچتے ہی ہماری ذمہ داری بن جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس شعبہ میں کام کرنے والے ہرکسی کو چاہیے کہ ان کا نمائندہ ہمیشہ عازمین کی مدد کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تیار رہے اور جب ضرورت پڑے ان کواطمینان بخش مدد فراہم کرے۔
جی بالکل، اورہمیں اس پر فخرہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہوں گے کہ ہم سوشل میڈیا پر اس طرح نشیط نہیں ہیں جس طرح ہونا چاہیے پھر بھی اللہ پاک کا شکر ہے کہ جس بلند معیار کی خدمات ہم دیتے ہیں اس سے ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا رہتا ہے۔
ہمارے پاس ابھی ایسا کوئی محکمہ نہیں ہے لیکن جو تجربہ ہم نے مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے حاصل کیا ہے اس کی مدد سے ہم بآسانی صحیح امیدوار کا انتخاب کرلیتے ہیں۔ میں خود ملازمین کے کاموں کے ترقی کا جائزہ لیتا ہوں اور خاص طورپران کے ٹریننگ کی مدت میں ان کے کاموں پر نظر رکھتا ہوں۔ میں ملازمین میں ذاتی خوبیوں کو تلاش کرتا ہوں جیسے کہ ان کی ایمانداری اور ان کا صارفین کے مفادات کو اپنے ذاتی مفادات ہر مقدم رکھنا وغیرہ۔
ہم جب عمرہ کے سفر کے لئے پیکیج تیار کرتے ہیں تو پیسہ پرتوجہ نہیں دیتے بلکہ اعلی کوالٹی دینا ہمارا معیار ہے جس سے ہم کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ہاں ہم یہ بھی خیال رکھتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ مہنگا نہ ہو جائے۔ مثال کے طور پر ہم رہائش کے لئے 4 ستاروں والے کمروں سے کم معیار والا کمرہ پیکیج میں شامل نہیں کرتے ہیں۔
ہماری اصل خصوصیت یہ ہیکہ ہم صارفین سے جس کا وعدہ کرتے ہیں وہ ہر حال میں کرتے ہیں اور یہی ہمارا اثاثہ ہے۔ جو صارفین ہر مرتبہ ہمیں ہی خدمت کا موقع دیتے ہیں وہ ہمارے متعلق کیا سوچتے ہیں اس کو ہم سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ تاہم ہم سوشل میڈیا پر اشتہار دینے اور الیکٹرانک دنیا میں شفٹ کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں اور اس طرف منصوبہ بند قدم اٹھانے کا بارے میں سنجیدہ ہیں۔
ہم اپنے کاروبار کو امارات کے دوسرے شہر میں بھی بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ دو سال قبل ہم نے دبئی میں ایک نئی برانچ کھولی تھی لیکن پھر کووڈ-19 کا دور آگیا۔ اس وبا کی وجہ سے جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس سے نبرد آزما ہونے کے بعد نئے مارکیٹس تک پہونچنے کا ارداہ ہے۔ راس الخیمہ اور ابوظبی وغیرہ میں برانچ کھولنے کا بھی منصوبہ ہے۔
ہم عمرہ پیکیج کو اس طورپر بھی تیار کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں جس میں سعودی عرب کے دوسرے خوبصورت شہروں کی سیر کا اضافہ کردیا جائے، ایسا کرنے سے ان لوگوں کو فائدہ ہوگا جن کا ارادہ عمرہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں سیاحت کا بھی رہتا ہے۔
ہم ایک ایسا سسٹم تیار کررہے ہیں جس کے ذریعہ تمام پروسیس کو انجام دینا آسان ہوجا ئیگا۔ اس سسٹم کا استعمال کرکے ہم صارفین کے سوالات کا جلد بہتر جوابات دے پائیں گے۔ ہمارے نمائندے بھی اس نظام کا استعمال کرکے صارفین کے مسائل آسانی سے حل کرپائیں گے۔
سو فیصد مثبت تبدیلی ہے۔ ایک ہی پلیٹ فارم پرعازمین کو دیے جانے والے تمام خدمات کو مرتب کرنا ایک عمدہ خیال ہے۔ umrahme.com نے واقعی بہتر کام کیا ہے۔ آن لائن سسٹم کے ذریعہ ٰumrahme.com نے وقت اورپیسہ دونوں کی بچت میں کافی مدد کی ہے اور ایک مؤثراوراطمینان بخش نتائج پیش کی ہے۔ یہ میں کوئی تعریف نہیں کر رہا ہوں بلکہ یہ سچ ہے۔
سچ کہوں تو عمرہ می سے پہلے بھی ہم نے دوسرے پلیٹ فارمس سے کاروباری شراکت داری کی لیکن ان کے نتائج سے کبھی میں مطمئن نہیں تھا۔ عمرہ می کے پاس بھروسہ مند ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ مناسب قیمت فراہم کرنے کا ایک بہترین نظام ہے۔ آن لائن ٹریول ایجنسیوں نے ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت میں جعلی ایجنٹوں کے لئے دھوکہ دینا جیسے بالکل ختم ہی کردیا ہے۔
بہت خوشگوار تجربہ رہا۔ جو بھی مسائل سامنے آئے اسے حل کرنے کے لئے انہوں نے جو کوششیں کیں وہ قابل ذکرہیں۔ بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ کر انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمیں مزید کوئی اورمسئلہ تو نہیں ہے۔ میں اس طرح کے سپورٹ سے بہت متاثرہوا۔ امید ہے کہ اسی طرح آگے بھی وہ ہماری مدد کو تیار رہیں گے۔
گفتگو کے اختتام پرعمرہ می نے جناب ایمن صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس قدر قیمتی معلومات فراہم کی اور ہم نے البیان کے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی نیک تمنا کی۔